آصف علی زرداری(سابق صدر) وفد کے ہمراہ شہباز شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئے ، مولانا فضل الرحمان اورشہباز شریف نے استقبال کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری وفد کےہمراہ شہباز شریف کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے جہاں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
بکھری ہوی اپوزیشن حکومت کے خلاف اکٹھی ہونے لگی ، سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آصف زرداری کی آمد سے قبل ہی شہباز شریف کی رہائشگاہ پر موجود تھے ۔
آصف علی زرداری کی زیر سربراہی وفد میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ و دیگر شامل ہیں۔
تمام جماعتوں کی اعلیٰ قیادت میں ملاقات کے دوران حکومت کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔
| آصف علی زرداری(سابق صدر) وفد کے ہمراہ شہباز شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئے ، مولانا فضل الرحمان اورشہباز شریف نے استقبال کیا۔ |
1 Comments
بہت خوشی ہوئی کہ زرداری صاحب وفد کے ہمراہ گئے ہیں
ReplyDelete