گیس بحران اس سال گرمیوں میں بھی جاری رہے گا کیونکہ ۔۔۔ شیری رحمان نے اہم مسئلے کی طرف اشارہ کر دیا

 گیس بحران اس سال گرمیوں میں بھی  جاری رہے گا کیونکہ ۔۔۔ شیری رحمان نے اہم مسئلے کی طرف اشارہ کر دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گیس کا بحران اس سال بھی گرمیوں میں  جاری رہے گا کیونکہ موصول ہونے والی اطلاعات کیمطابق مارچ میں آنے والے دو ایل این جی کارگو منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

 شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا یہ واحد حکومت ہے جس میں گرمیوں میں بھی گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس لوڈ شیڈنگ کی قلت دیکھنا پڑتی ہے ،  اب عوام گرمیوں میں بھی گیس کے بغیرہی گزارہ کریں گے ۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ سندھ کو پہلے ہی اس کے حصے سے 15 فیصد کم گیس فراہم کی جا رہی ہے  اب مزید قلت کو پورا کرنے کیلئے سندھ کے حصے کی گیس دیگر صوبوں کو فراہم کی جا رہی ہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے ، اس نا اہل ھکومت کے خلاف نکلنے کا وقت آگیا ہے 

گیس بحران اس سال گرمیوں میں بھی  جاری رہے گا کیونکہ ۔۔۔ شیری رحمان نے اہم مسئلے کی طرف اشارہ کر دیا
 گیس بحران اس سال گرمیوں میں بھی  جاری رہے گا کیونکہ ۔۔۔ شیری رحمان نے اہم مسئلے کی طرف اشارہ کر دیا

Post a Comment

1 Comments