بجلی کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہونے کا امکان کہ لوگ پنکھا چلانے سے پہلے بھی ھزار بار سوچیں گے۔
بےروزگاری، مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر یہ ہے کہ جلد ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے جسکی درخواست نیپرا کو موصول ہو چکی ہے اور سماعت 28 فروری کو ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 10 روپے اضافہ کرنے کیلئے درخواست بھجوا دی ہے ، بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، نیپرا درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا ۔خیال رہے کہ حال ہی میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کیاہے جس نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔
جنوری میں کوئلے سے 33.15، ہائیڈل سے 5.83 ، فرنس آئل سے 14.07 ، ڈیزل سے 6.73 ،ہوا سے 2.22، مقامی گیس سے 14.37، ایل این جی سے 7.12 ، جوہری ایندھن سے 14.37اور فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔
| بجلی کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہونے کا امکان کہ لوگ پنکھا چلانے سے پہلے بھی ھزار بار سوچیں گے۔ |
1 Comments
Great working
ReplyDelete