پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر خزانہ نے قوم کوخبردار کر دیا۔

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر خزانہ نے قوم کوخبردار کر دیا۔

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے خبردار کیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ  نے ٹی وی انٹرویو میں کہا ان مصنوعات پر سبسڈی مزید ختم کی جائے گی، جس میں تاخیر سے قومی خزانے کو 135 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

روس کے ساتھ تیل معاہدے کے حوالے سے  وزیر خزانہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے ایساکوئی معاہدہ نہیں کیا تھا، حماد اظہرکے خط کا ماسکو سے  جواب نہیں آیا تاہم نئی حکومت روس سے گندم لینے کی کوشش کرے گی ،اس نے کوئی راستہ نکالا تو سستا تیل بھی خریدا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ٹویٹ کیا کہ حکومت نے سینیٹری پیڈز، ڈائپرز یا ان کے خام مال پر پابندی  نہیں لگائی جو بلاشبہ ضروری سامان ہے، یہ صرف کچھ پرتعیش یا غیر ضروری سامان پر لاگو ہوتی ہے۔ حکومت اس معاملے پر آج وضاحت پیش کرے گی۔

خیال رہےوزیر خزانہ نے 19 مئی کوہنگامی اقتصادی منصوبے کے تحت غیر ضروری ،پرتعیش اشیا ء کی درآمد پر پابندی لگائی تھی۔یہ فیصلہ  بڑھتا درآمدی بل، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور  زرمبادلہ میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں  اضافے پر کیا گیا ،بعض حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا فہرست میں شامل 30 ممنوعہ اشیاء میں سینیٹری نیپکن کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال بھی شامل ہے۔

مفتاح اسمٰعیل نے کہا عمران خان نے30 روپے لیوی اور17 فیصد جی ایس ٹی کا معاہدہ کیاتاہم انھیں بڑھانے کافیصلہ نہیں ہوا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر خزانہ نے قوم کوخبردار کر دیا۔
 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر خزانہ نے قوم کوخبردار کر دیا۔


Post a Comment

0 Comments