تحریک عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم عمران خان

 تحریک عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم عمران خان

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں اور صورتحال اطمینان بخش ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے حکومتی حکمت عملی پر کورکمیٹی کوصورتحال اطمینان بخش کا یقین دلایا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں جبکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہی پیش کی۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی جلدی نہیں ہمارے نمبرز پورے ہیں ،حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ، اتحادی ساتھ ہی ہیں ، ، ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہے، اور ارکان کو دنیاکے کسی بھی ملک میں پیسے پہنچانے کی بھی پیشکش کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، تمام فیصلےمشاورت سے کیے جائیں گے، کیسز منطقی انجام تک پہنچنے کے باعث اپوزیشن کو جلدی ہے۔

کور کمیٹی نے جارحانہ پالیسی  پر اتفاق راۓ کرتے ہوئےجاری رکھنےکا  کہا کہ کرپٹ ٹولے کو عوام میں بے نقاب کیاجائے گا۔ حکمران جماعت نے ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

بعدازاں وزیراعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات بھی ہوئی جس میں قانونی امور پر  گفتگو کی گئی۔اور مختلف قانونی امور پر مشاورت ہوئی 

تحریک عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم عمران خان
تحریک عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم عمران خان


Post a Comment

0 Comments