جہانگیر ترین گروپ کے اراکین نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان آج پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے تاہم جہانگیر ترین گروپ نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
ترین گروپ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
ارکان کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ارکان ترین گروپ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلیٰ قبول نہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطوں سے متعلق آگاہی دیں گے جبکہ پنجاب میں اتحادی قیادت اورجہانگیر ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں پر بھی بریف کیا جائے گا۔
چوہدری محمد سرور(گورنر پنجاب) کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جبکہ پنجاب میں پارٹی کے سینیئر وزرا بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم پنجاب کے تمام ڈویژن کےپارلیمنٹ ارکان سے ملاقات کریں گے اور اقلیتی ارکان اسمبلی کی بھی ملاقات ہوگی۔
جہانگیر ترین گروپ کے اراکین نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ |
0 Comments