وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی کیلئےمولانا طارق جمیل دعاگُو
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نےعمران خان کی کامیابی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں کی ہیں۔
سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے سعید آفریدی نے کراچی میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔
بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایم پی اے سعید آفریدی نے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی اور بتایا کہ آج مولانا طارق جمیل سے کراچی میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا جس میں مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں
سعید آفریدی نے لکھا کہ دراصل مولانا طارق جمیل صاحب جیسے عالم دین ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی کیلئےمولانا طارق جمیل دعاگُو |
0 Comments