وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہےکہ چوروں کا ٹولہ جو بھی چال چلے میں اس کے لیے تیار ہوں۔

 کپتان ہر وقت تیار رہتا ہے،اپوزیشن جو بھی چال چلے گی اس کے لیےتیارہوں،وزیراعظم عمران خان۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک  بار پھر اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہےکہ چوروں کا ٹولہ جو بھی چال چلے میں اس کے لیے تیار  ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ جو ممالک غربت کا شکار ہے وہاں طاقتور چوری کرکے بچچ جاتا ہے اور کمزورجیل میں جاتا ہے، ان ممالک  میں قانون کی بالادستی نہیں، وہ غریب ملک وسائل سے مالامال ہیں لیکن  وہاں قانون کی بالادستی  نہیں، طاقتور برطانیہ میں محلات خرید سکتا ہے مگر چھوٹا چور  موٹرسائیکل  اور بھینس چوری کرکے کتنا نقصان کرتا ہے، وہ جیل چلا  جاتا ہے،  ساری  دنیا  میں  ممالک وسائل کی کمی سے نہیں بلکہ طاقتور ڈاکوؤں کے دندنانے سے غربت کا شکار ہیں۔

مزید انہوں  نے کہا کہ جب ہم کرپشن اور جرم کومان لیں اور انہیں برا بھی نہ  سمجھیں  تو یہ معاشرے کی تباہی کی بنیاد بنتی ہے، اگر میں چوری سے پیسا اکٹھا کر سکتا ہوں تو کیوں محنت  کروں تعلیم حاصل کروں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے ساڑھے چار سو وزرا کو جیلوں میں ڈالا، اس لیے وہ ترقی کر گیا، ہماری جنگ حقوق کی جنگ ہے، کمزورطبقےاور  عورتوں  کے حقوق کی جنگ ہے، اس لیے جب تک زندہ ہوں ان کو این آر او  نہیں دوں گا، جہاد لڑوں گا، اس میں میرے ملک کی بہتری ہے۔

وزیراعظم   نے مزید  کہا  کہ اللہ نے مجھے دنیا میں ٹاپ 5 کپتانوں میں رکھا تھا، دنیا کی تاریخ میں میرا بھی نام ہے،  یاد رکھیں کپتان جب میچ کھیلتا ہے تو وہ اپنے مخالف کی ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے اگر وہ ٹاس جیتے گا تو میں کیا کروں گا، میں ٹاس جیتوں تو کیا ہوگا، وہ وکٹ تیز بنائے گا تو میں کونسی بال کراؤں گا،  اس لیے چوروں کا ٹولہ اور ڈاکوؤں کا گلدستہ جتنی بھی کوشش کر جو بھی چال چلے میں ان کے لیے تیار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک  بار پھر اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہےکہ چوروں کا ٹولہ جو بھی چال چلے میں اس کے لیے تیار  ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک  بار پھر اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہےکہ چوروں کا ٹولہ جو بھی چال چلے میں اس کے لیے تیار  ہوں۔


Post a Comment

0 Comments