وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میرے جو بھی اراکین اسمبلی پیسے لے چکے ہیں وہ واپس آجائیں میں انہیں معاف کردوں گا ۔
مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایم این ایز کو کروڑوں روپے دے کر خریدنے کی کوششیی جا رہی ہے، چھانگا مانگ کے دن چلے گئے ہیں، عوام ضمیر فروش اراکین اسمبلی کے نام جان چکے ہیں، اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے یہ ملک کے ساتھ وہ کرنے جارہے ہیں جو دشمن کرنا چاہتاہے ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ن لیگ والو تم نے توآصف علی زرداری پر اربوں روپے کے کیس بنائے اور جیل میں ڈالا ، شہبازشریف نے آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالنا تھا ، پیپلز پارٹی والوں تم نے ن لیگ پر حدیبیہ پیپر ملز کا کیس بنایا ہواہے ، فضل الرحمان آپ جواب دیں آپ کو ڈیزل کا خطاب تومسلم لیگ ن نے دیا تھا ، آپ کے خلاف شہداءکی زمینوں پر قبضے کا کیس ن لیگ کے دور میں بنایا گیا تھا ۔
وزیراعظم کامزید کہناتھا کہ مجھے لوگوں نے کہا کہ ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آئیں ، میں نے کہا کہ عوام کا پیسہ چوری کر کے حکومت بچانے سے بہتر ہے کہ حکومت چلی جائے ، مجھے آخرت کی فکر ہے ، اگر ایم این ایز کو خرید کر حکومت بچانی ہے تو ایسی حکومت پر لعنت ہے ، سب لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے پیسے کیلئے پارٹی چھوڑی ہے ۔
پیسے لینے والے اراکین اسمبلی واپس آجائیں میں معاف کردوں گا۔وزیراعظم عمران خان |
0 Comments