حالات حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، ، بڑے فیصلے لیں‘: پرویز الٰہی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے حکومتِ پنجاب کے وزراء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دے دیا ہے، اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اس وقت جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضا ہے کہ حکومت آگے بڑھ کر فیصلے میں پہل کرے، کیوں کہ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے
مزید ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے، اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہےہیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے متحرک ہے اور اپنے نمبر پورے کرنے کیلئے ق لیگ و دیگر حکومتی اتحادیوں سے رابطےبھی کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد والے اپنا شوق پورا کرلیں ہماری تیاری مکمل ہے
حالات حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، ، بڑے فیصلے لیں‘ پرویز الٰہی |
0 Comments