متحدہ عرب امارات میں خاتون کو چھیڑنے پر ہزاروں درہم جرمانےاور قید کا قانون۔
(یو اے ای) میں خواتین کوچھیڑ خانی یا ہراساں کرنے پر ایک سال تک قید اور 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز(نجی ٹی وی) کے مطابق اماراتی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر کوئی شخص خواتین کوچھیڑتا یا ہراساں کرتا ہوا پایا گیا توا اسے جرمانے اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔پبلک پراسیکیوشن نےمزید بتایا کہ عورتوں یا لڑکیوں کے لیے مخصوص مقامات جہاں مردوں کا داخلہ ممنوع ہو وہاں اگر کوئی بھی مرد پایا گیا تو اس پر بھی مذکورہ قانون کا اطلاق ہوگا۔
پراسیکیوشن کی تفصیلات کے مطابق سڑک پر خواتین کو نازیبا ،نامناسب الفاظ سے مخاطب کرنے یا کوئی غلط حرکت کرکے انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسے شخص کو دس ہزار درہم جرمانہ اور 1 سال تک جیل کی سزا ہوگی۔پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ اماراتی عدالت آرٹیکل 412 کے تحت مجرم کو مذکورہ بالا سزاؤں میں سے کوئی ایک یا دونوں بھی ھو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ یواے ای میں پبلک پراسیکیوشن نئے ترمیم شدہ قوانین کی عوام میں آگاہی کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلا رہا ہے، مذکورہ قانون کی تفصیلات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے
متحدہ عرب امارات میں خاتون کو چھیڑنے پر ہزاروں درہم جرمانےاور قید کا قانون۔ |
0 Comments