ایف اے ٹی ایف کا جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔
اسلام آباد:فیٹف(فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) نے جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو جون تک منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسگ کی روک تھام سے متعلق فیٹف ایکشن پلان کے باقی نکات پر عملدرآمد مکمل کرنا ہوگا۔
ذرائع کا اس حوالے سے بتانا کہ فیٹف منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کے کیسوں میں سزاوں پر عمل درآمد کے بارے میں زور دے رہا ہے۔
فیٹف کا 4 روزہ ورچوئل اجلاس یکم مارچ سے 4مارچ تک پیرس میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد مکمل کرچکا ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔
(ایف اے ٹی ایف ) مزید کہنا تھا کہ جون 2021 کے بعد سے پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی فنڈنگ کو روکنے کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب تیزی سے اقدامات کیے ہیں اور کسی بھی متعلقہ ڈیڈ لائن کی مدت ختم ہونے سے پہلے 7 میں سے 6 نکات کو مکمل کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں اور تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ |
0 Comments