فلائنگ آبجیکٹ کا معاملہ، بھارت کوجواب دہ ہونا پڑے گا ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی۔
شاہ محمود قریشی(وزیرخارجہ) کا کہنا ہے کہ فلائنگ آبجیکٹ کے معاملے پربھارت سے وضاحت طلب کی ہے۔بھارت کوجواب دہ ہونا پڑے گا۔
شاہ محمود قریشی نےاپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے فلائنگ آبجیکٹ کا آنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس معاملے پربھارت سے وضاحت طلب کی ہے۔ بھارت کوجواب دینا پڑے گا، واقعہ کے اصل محرکات پرغورکررہے ہیں۔ ابھی چائے ٹھنڈی نہیں ہوئی اوربھارت کواورطلب ہورہی ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے دوسری مرتبہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ شاہ محمود قریشی۔ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر وضاحت طلب کی ہے۔بھارت کواس عمل کے لئے جواب دہ ہونا پڑے گا ۔بھارتی وضاحت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا کہ بھارت کی اس حرکت کوان کی تکنیکی ناکامی کہیں، جارحیت یا بدنیتی کہیں۔بھارت کی حرکت تشویشناک ہے۔ ۔پاکستان نے 2019 میں بھی مدبرانہ ردعمل دیا تھا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی۔ نے کہا کہ 5 ممالک کے نمائندگان کو وزارت خارجہ مدعو کر کے انہیں ساری صورتحال سے آگاہی دی جائے گا۔ توقع ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے گی۔
شاہ محمود قریشی((وزیرخارجہ)) کا کہنا تھا کہ ہم جارحیت کے قائل نہیں ہیں مگر دفاع ہم نے کل بھی کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے۔مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ہورہی ہے۔بھارتی حکومت کی سوچ ہندوتوا ہے۔بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پرتشویش ہے۔
فلائنگ آبجیکٹ کا معاملہ، بھارت کوجواب دہ ہونا پڑے گا ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی |
0 Comments