آسٹریلیوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن انتقال کر گئے ۔
سڈنی آسٹریلیا کےلیجنڈری لیگ سپنر اور دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق شین وارن 52برس کی عمر میں چل بسے ۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شین وارن کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوی، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یاد رہےاس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی راڈنی مارش بھی انتقال کر گئے تھے ۔شین وارن نے آسٹریلیا کی طرف سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شین وارن نے 1992 سے 2007
تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
آسٹریلیوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن انتقال کر گئے ۔ |
0 Comments