بلاول بھٹو اور ان کے والدآصف علی زرداری لوگوں کے ضمیر خرید رہے ہیں، شاہ محمو دقریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری اور ان کے والدآصف علی زرداری لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے پر تلے ہیں
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول اورآصف زرداری لوگوں کے ضمیر خرید رہے ہیں ،جو قیمت لگائی جا رہی ہے ہم اس سے واقف ہیں ۔ہم تحریک عدم اعتماد کا جمہوری اور آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے ،تحریک انصاف کو اپنے اتحادیوں پر پورا اعتماد ہے ،ہمارے اتحادی اپوزیشن کی چال کو سمجھتے ہیں ، ہم انشااللہ تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے۔
شاہ محمود قریشی(وزیر خارجہ ) نے کہا کہ بلاول بھٹو اور ان کے والد آصف علی زرداری جو کر رہے ہیں وہ غیر آئینی ہے ، وہ جو لوگوں کے ضمیر خریدنے کیلئے قیمتیں لگا رہے ہیں ،اس سے واقف ہیں ۔اپوزیشن کا انہونی اتحاد بکھر جائے گا کیونکہ ان کا نظریہ ہی مختلف ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول سے سوال کیا کہ آپ کو کب سے غلط فہمی ہو گئی کہ مسلم لیگ (ن) والے آپ کے اشارے پر چلیں گے ،مجھے یقین ہے کہ اپوزیشن کو عنقریب مایوسی ہو گی، ہم عدم اعتمادتحریک کا آئین کی روح کے مطابق مقابلہ کریں گے ۔
ایک سوال پر وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ ہم گھبرائے ہوئے نہیں بلکہ او آئی سی سی اجلاس کی اہمیت کا اندازہ ہے اور انشااللہ 22اور 23مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا۔
بلاول بھٹو اور ان کے والدآصف علی زرداری لوگوں کے ضمیر خرید رہے ہیں، شاہ محمو دقریشی
0 Comments