نیپرا نے 95 پیسے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کافیصلہ جاری کردیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

 نیپرا نے  95 پیسے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کافیصلہ جاری کردیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

95 پیسے فی یونٹ تک بجلی   مہنگی کرنے کیلئے  نیپرانے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے  حاصل کردہ دستاویزات مطابق جس میں کہا گیا کہ  نیپرا نے مختلف سیلز کیلئے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا ، بجلی کے 100یونٹ استعمال کرنے پر8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ، بجلی کے 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔

حاصل دستاویز کے مطابق بجلی کے 201 سے 300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ، 301سے700یونٹ تک استعمال کرنے  پر 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا۔

 نیپرا نے  95 پیسے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کافیصلہ جاری کردیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ


Post a Comment

0 Comments