مارچ(27) کا جلسہ، وزیراعظم عمران خان عوام سے کیا چاہتے ہیں؟

 27 مارچ کا جلسہ، وزیراعظم عمران خان عوام سے کیا چاہتے ہیں؟

27 مارچ کے جلسے میں وزیر اعظم عمران خان نے  عوام سے ریکارڈ توڑ شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام  جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے خواہش کا اظہار کیا۔

عمران خان نے جاری ٹوئٹ میں  لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ارضِ پاک کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شمولیت کے پہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ  ہم حق کے ساتھ کھڑےہیں اور سیاسی مافیاز کی جانب سے اپناچوری کا مال بچانے کے لیے اہلِ سیاست کےضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتےہیں۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑاؤ کی کال دی ہوئی ہے۔

خیال رہے حکومت نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کا عنوان ’امربالمعروف‘ رکھا ہے۔

27 مارچ کا جلسہ، وزیراعظم عمران خان عوام سے کیا چاہتے ہیں؟
  مارچ(27) کا جلسہ، وزیراعظم عمران خان عوام سے کیا چاہتے ہیں؟


Post a Comment

0 Comments