جہانگیرترین گروپ کے 17 ارکان کی پی ٹی آئی میں واپسی کے لئے مشروط آمادگی

 جہانگیرترین گروپ کے 17 ارکان کی پی ٹی آئی میں واپسی کے لئے مشروط آمادگی

 ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی میں واپسی کے لئے مشروط آمادگی کا اظہار کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہانگیرترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر مراد راس وزیربراۓ تعلیم کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے جہانگیر ترین گروپ سے مذاکرات کیے، جس میں گروپ اراکین کو ان کے تحفظات دور کرنے اور ان کی وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے براہ راست ملاقات کی بھی آفر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ نے مذاکراتی شخصیات سے ایک بار پھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار تبدیل کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ ہم پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتے، لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے وزیراعلٰی عثمان بزدار کے ساتھ تحفظات کی طویل فہرست پیش کی، اور اس کے علاوہ حلقوں کے مسائل، بیورو کریسی کے رویئے اور انتقامی کارروائیوں سے حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے حلقوں کے حوالے سے بالکل حقیقی تحفظات سامنے رکھے۔ اور جب گروپ کو پیشکش کی گئی کہ اگر آپ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے معاملات رکھنا چاہتے ہیں تو ملاقات کا اہتمام کروا سکتے ہیں، تو ترین گروپ اراکین نے کہا کہ ہمارا وزیراعلی کی تبدیلی پہلے نمبر پر مطالبہ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیم نے جہانگیرترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکو آگاہ کردیا ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم ترین گروپ سے آج شام دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ کرسکتی ہے، دوسری جانب آئندہ ایک دو روز میں ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات متوقع ہے۔

جہانگیرترین گروپ کے 17 ارکان کی پی ٹی آئی میں واپسی کے لئے مشروط آمادگی
جہانگیرترین گروپ کے 17 ارکان کی پی ٹی آئی میں واپسی کے لئے مشروط آمادگی 


Post a Comment

0 Comments