سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی میں مزید رینجرز تعینات کرنے کو تیار ہیں، شیخ رشید

 سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی میں مزید رینجرز تعینات کرنے کو تیار ہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے منگل کے روز شہر میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے کراچی میں مزید رینجرز تعینات کرنے کی پیشکش کی۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا: "اگر سندھ حکومت کہے تو ہم اپنی رینجرز کی نفری بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم انہیں تھانوں میں تعینات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اگر [سندھ] کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ہم سے کوئی مدد مانگیں تو ہم فراہم کرنے کو تیار ہیں۔"

ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

"کل کراچی میں جو صورتحال دیکھی اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا... ایسا لگتا ہے جیسے کراچی میں امن و امان نہیں ہے اور اس کے منفی نتائج ہو سکتے ہیں۔"

شیخ رشید کی جانب سے کراچی میں رینجرز کی نفری بڑھانے کی پیشکش سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان کی جانب سے وزیر داخلہ کو خط لکھنے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں وفاقی حکام سے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے اہم مسئلے پر غور کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ 

سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی میں مزید رینجرز تعینات کرنے کو تیار ہیں، شیخ رشید
 سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی میں مزید رینجرز تعینات کرنے کو تیار ہیں، شیخ رشید

Post a Comment

1 Comments