ایک اور " اعزاز" وزیراعظم عمران خان کے نام ؟ پاکستانیوں نے امیدیں باندھ لیں

 ایک اور " اعزاز" وزیراعظم عمران خان کے نام  ؟ پاکستانیوں نے امیدیں باندھ لیں

 53فیصد پاکستانیوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنیوالے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔

جیو نیوز کے مطابق ۔ گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد مشتمل افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 30 فیصد شہریوں نے وزارت عظمیٰ  کی مدت مکمل نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔سروے کے مطابق وزیر اعظم کی مدت مکمل ہونے کی سب سے زیادہ امید بلوچستان سے 75 فیصد افراد نے کی جب کہ سندھ سے 49، پنجاب سے 55 ، اور خیبر پختونخوا سے  45  فیصد شہریوں نے  وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے سے متعلق پُرامید ہونے کا کہا۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں حکومت کی کارکردگی پر اچھی ہے یا بُری ؟ کے سوال پر 34 فیصد نے کارکردگی کو بُرا قرار دیا۔ اور 34 فیصد نے ہی کارکردگی کواچھا قرار دیا۔

ایک اور  اعزاز وزیراعظم عمران خان کے نام  ؟ پاکستانیوں نے امیدیں باندھ لیں
 ایک اور  اعزاز وزیراعظم عمران خان کے نام  ؟ پاکستانیوں نے امیدیں باندھ لیں


Post a Comment

1 Comments